قرآن پاک کی توہین کے مرتکب ملزم کو مقامی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔

ہری پور(انوسیٹی گیشن رپورٹ)قرآن پاک کی توہین کے مرتکب ملزم کو مقامی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی گی مقدمہ پانچ سال مقامی عدالت زیر سماعت رہا ملزم کے وکیل اور سرکاری وکیل کے دلائل دینے بحث کے بعد معزز ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عمر قید کی سزاسنا دی ملزم سنٹرل جیل روانہ زرائع کے مطابق نواحی علاقہ سرائع صالح کے رہائشی چوہدری ایاز حیدرکے خلاف اس کی اہلیہ شہزانہ بی بی دخترمحمد رفیق نے پانچ سال قبل سرائع صالح پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر کے خلاف توہین قرآن پاک کا مقدمہ درج کروایا تھا جس میں مدعی ملزم کی بیوی نیموقف اختیار کیا تھا کہ ہم سرائع صالح کے قریب کرایہ کیگھر میں رہائش پذیر ہیں تین بچے ہیں ایک فوت ہوگیا ہے جو بالغ ہونے کے قریب ہیں میرا شوہر چوہدری ایاز حیدر سے دس قبل شادی ہوئی تھی شوہر نشہ بھی کرتا ہیاکثر مجھ سے معمولی باتوں پر لڑتا جھگڑتا ہیوقوقہ کیدن رات کوملزم شوہر نے گھر میں لڑائی جھگڑے کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہوئے قرآن پاک کو آگ لگا دی دیگر بھی توہین کی ہے۔

جس کے میرے بچے بھی چشم دید گواہ ہیں منع کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے خطرہ ہے مجھے قتل نہ کردے جس پر پولیس نے توہین قرآن پاک کرنے پر شوہر چوہدری ایاز حیدر ولدعبدالرزاق کے خلاف مقدمہ درج کرکے چوہدری ایاز حیدرکو گرفتار کرلیا تھا پانچ سال تک مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت رہا گزشتہ روز معزز عدلیہ کے ایڈیشنل سیشن دوئم معزز جج شاہ ولی خان نے سرکاری وکیل اور ملزم کے وکیل کے دلائل بحث کے بعد ملزم کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے جس میں ملزم کو توہین قرآن پاک کا مرتکب قرار پاتے ہوئے عمرقید کی سزا سنا دی گی ہے فیصلہ کے بعد ملزم کو سنٹرل جیل ہری پورروانہ کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق مقدمہ 12.9.2015کوعلت نمبر523 تھانہ سرائع صالح میں درج کیا گیا تھااہلیہ کی رپورٹ درج کرانے کے بعدتوہین قرآن پاک کے ملزم چوہدری ایاز حیدر کے خلاف زیر دفعہ PPC/295B/506/50کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی فوری گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!