بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کو دس سال قید بامشقت اورجرمانے کی سزاسنادی گئی۔

ایبٹ آباد:شاکراللہ خان ایڈیشنل سیشن جج چائلڈ کورٹ نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پردس سال قید بامشقت اور دس ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں 6ماہ قید ایک لاکھ روپے ہرجانہ اور عدم ادائیگی کی صورت میں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا ڈیڑھ سال قبل چججاہ کی رہائشی مسماۃ (ا) نے ابتدائی رپورٹ درج کرواتے بتایا کہ مورخہ 08.06.19 کو میں اپنی پھوپھی مسماۃ مختیار کے گھر گئی۔ میری پھوپھی گھر سے باہر گئی ہوئی تھی۔

میرا پھوپھی زاد ملزم آ صف ولد سلیمان قوم گجر سکنہ چججاہ ناڑہ ستوڑا زبردستی ہاتھ سے کھینچکر کمرے کی طرف لے گیا اور کمرے کا دروازہ ے سر پر بھی زخمی ہوئے مذکورہ ملزم نے بیڈ پر لے جاکر زبردستی زنا کاری شروع کر دی میرے شور شرابہ پر میری مدد کے لیے نہیں آیا اور اپنے گھر گئی میرے گھر والے نانی کی دعا پر گئے ہوئے تھے تھانہ ناڑہ پولیس نے علت 200 زیر دفعہ ppc376/53cpa کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ملزم کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ نے خارج کر دی تھی جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے بھی خارج کر دی تھی ملزم کا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج 4 چائلڈ کورٹ میں زیرِ سماعت تھا جس میں گواہان استغاثہ کی شہادتیں مکمل ہونے پر اور ریکارڈ کی روشنی میں اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دس سال قید دس ہزار روپے جرمانہ اسی طرح ایک لاکھ روپے ہرجانہ عدم ادائیگی کی صورت میں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!