پہلے تنظیمیں رجسٹرڈکراؤ، پھرالیکشن ہونگے: ایبٹ آباد کی سول کورٹ کا فیصلہ۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے) آل ٹریڈز الیکشن حکم امتناعی:سول کورٹ نمبر ایبٹ آباد نے آل ٹریڈز کے دونوں گروپوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستیں بشمول توہین عدالت مسترد کر دی پہلے تنظیمیں رجسٹر کرواؤ پھر الیکشن الیکشن کھیلوں عدالتی فیصلہ عام تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد شہر کے دو تاجر گروپ جن میں علی اصغر خان گروپ اور سردار شاہنواز گروپ نے تاجر رہنمائی کا تاج پہننے کے لئے ایک دوسرے کے خلاف ون ووٹ ون شاپ تحت آل ٹریڈز کے الیکشن کے نزدیک آتے ہی مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے سٹے لے رکھے تھے جس کا سارا کا سارا نقصان عام تاجر برادری کو ہو رہا تھا دونوں تاجرگروپوں کی اختیارات کی جنگ صرف اور صرف ایبٹ آباد کی انتظامیہ کی ٹاوُٹ گیری اور ان کے ساتھ فوٹو سیشن کر کے اپنا اسٹیٹس انجوائے کرنا اور اور انہیں ہار پہنانے تک محدود رہے تھے۔

ان دونوں گروپوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ایبٹ آباد شہر کی تاجر برادری دن بدن مسائل کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔جس پر گزشتہ روز سول جج نمبر 9 میں دی جانے والی تمام درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستیں بشمول توہین عدالت مسترد کرتے ہوئے تمام تاجر تنظیموں کو یہ واضح احکامات جاری کیے کے وہ فی الفور اپنی تاجر تنظیموں کو متعلقہ اداروں کے ساتھ رجسٹرڈ کروا کر آئینی طور پر اپنا الیکشن کروائیں تاکہ ایبٹ آباد شہر سے تاجر برادری کے مسائل میں واضح کمی آئے جب تک تمام تاجر تنظیمیں رجسٹرڈ نہیں ہو جاتی کسی قسم کے الیکشن کو غیر قانونی اور غیر آئینی تصور دیا جائے گا اس حوالے سے عام تاجروں کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ علی علیہ نے ہماری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان دونوں تنظیموں کی اجارہ داری کو ختم کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!