عدالت نے ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کو تین ماہ میں سلہڈ سے کچرہ ختم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایبٹ آباد:اہلیان ایبٹ آباد کے لیئے اچھی خبر۔ایبٹ آباد: معروف سماجی شخصیت محترم ظفر اقبال ایڈووکیٹ صاحب کی ایبٹ آباد کے داخلی راستہ پر سلہڈ سالٹ ویسٹ (کچرہ) ہٹانے کے لیئے انتظامیہ کے خلاف کی گئی رٹ پٹیشن میں عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو تین ماہ میں کچرہ ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق آرٹیکل 199 کے تحت مفاد عامہ کے تحت ری سائیکلنگ سلہڈ کا فیصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ صاف ستھرا ماحول ایبٹ آباد کے شہریوں کا حق ہے۔ ماحول کو صاف ستھرا نہ بنانا، طرح طرح کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے اور شہر کی خوبصورتی میں بھی رکاوٹ بنتا ہے قدرتی چشمہ نزد سالٹ ویسٹ پروجیکٹ کے قریب گندگی پھیلانا نہ صرف انسانی جانوں بلکہ حیوانات و چرند پرند کی جان کے لیے بھی خطرناک ہے اس لیے یہ غیر قانونی ہے لہزا اسے تین ماہ کے اندر ختم کیا جائے۔ اس فیصلے کے بعد جلد سلہڈ سے کچرہ ختم ہو جانے سے ایبٹ آباد کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ اہلیان ایبٹ آباد کی طرف سے ظفر اقبال صاحب کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!