لاک ڈاؤن کے بعدہزارہ ڈویژن کی تمام عدالتیں کھل گئیں۔

PHC

ایبٹ آباد:صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں کی طرح ہزارہ ڈویژن کی تمام عدالتیں 68 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد مکمل طور پر کھل گئیں۔عدالتی لاک ڈاؤن ختم ہونے سے ہزارہ ڈویژن کی خصوصی احتساب،انسداددہشت گردی،کسٹم،ایف آئی اے، لیبر،اینٹی کرپشن،سول عدالتیں بھی کھل گئی ہیں اور تمام عدالتوں میں اہم نوعیت کے ساتھ ریگولر کیسوں کی سماعت بھی شروع ہوگئی ہے۔ تمام ججز صاحبان چھٹیاں ختم ہونے پر عدالتوں میں حاضر ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کے تحت عدالتوں میں سماجی فاصلوں پر پابندی لازمی ہے، وکلا اور سائلین کے داخلے کے لئے سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں، وکلاء، ججز، عدالتی عملے اور سائلین کے لئے ماسک اور دستانے لازمی قرار دئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!