ہمارا فیس بک پیج

کورونا وائرس سے متاثرہ نتھیاگلی کا رہائشی ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق۔ 152مریض صحت یاب۔

ایبٹ آباد:ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج کرونا وائرس سے متاثرہ نتھیاگلی کے علاقے پسالہ توحید آباد کا رہائشی پچاس سالہ ٹیکسی ڈرائیور شبیر احمد ولد عبدالکریم جان بحق ہو گیا ہے جو کہ گذشتہ چند روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آئسولیش وارڈ میں زیر علاج تھا متوفی راولپنڈی میں ٹیکسی چلاتا اور اسے کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں چند روز قبل لایا گیا تھا اور گذشتہ کل اس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا جس کے بعد اس کے اہلخانہ کے بھی کرونا وائرس سے کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں ایبٹ آباد میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے اور ایبٹ آباد میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے جن میں سے 55 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں

ہزارہ ڈویژن کے آٹھ اضلاع میں کرونا وائرس سے متاثرہ 152مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ 261 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے 1859افراد کے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں سے 1376افراد کے ٹیسٹ نیگیٹوز آئے ہیں اور 14افراد جان بحق ہو ئے ہیں ہری پور میں 1 ایبٹ آباد میں 6 مانسہرہ میں 5 بٹگرام میں 2 اور اپر کوہستان، لوہر کوہستان، کوالٹی پالس اور تور غر میں کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے اور اسی طرح ہزارہ ڈویژن کے ضلع کولئی پالس میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور ہزارہ ریجن کے مختلف ہسپتالوں اور قرنطینہ سنٹرز میں 96افراد زیر علاج ہیں جو تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور کوئی مریض ونٹیی لیٹر پر نہیں ہے

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!