ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کا انوکھا کارنامہ کرونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران ہی مقامات میں بنائے جانے والے قرنطینہ سنٹر ختم۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)کرونا وائرس جاری دوسری لہر میں ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کا انوکھا کارنامہ کرونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران ہی مقامات میں بنائے جانے والے قرنطینہ سنٹر ختم کر دیے گئے جس کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کے مریضوں کا اضافی بوجھ پڑگیا کرونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ کرونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے ایبٹ آباد میں دو مقامات پر قرنطینہ سینٹر بنائے بنائے تھے جس میں صرف کرونا وائرس کے مریضوں کو ہی رکھا جاتا تھا ان سنٹرز کی وجہ سے ایبٹ آباد کی ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کا بوجھ کم تھا یہی وجہ تھی کہ دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد با آسانی اسپتالوں میں آ جا سکتے تھے۔

مگر افسوس کے ایبٹ آباد کی نااہل انتظامیہ نے کرونا وائرس کی سخت ترین دوسری لہر کے دوران ایبٹ آباد کے تمام مقامات سے قرنطینہ سنٹر ختم کر دیے جس کی وجہ سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہزارہ بھر سے کرونا وائرس کے مریضوں کو ریفر کیا جانے لگا یہی وجہ ہے کہ ایبٹ آباد کے ان ہسپتالوں میں کام کرنے والا طبی عملہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہونے لگا ہے اور ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بھی زیادہ ہو رہا ہے یہی نہیں کرونا وائرس کی پہلی رکے دوران محکمہ واسا کی جانب سے ایبٹ آباد شہر میں ہاتھ دھونے کے لیے پانی کی ٹینکیاں بھی غائب کر دی گئی جس کی وجہ سے ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہو رہا ہے عوامی حلقوں نے کمشنر ہزارہ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا فور ایبٹ آباد میں کرونا مریضوں کے لیے الگ سے قرنطینہ سینٹر بنائے جائیں تاکہ ایبٹ آباد شہر کی ہسپتالوں سے کرونا کے مریضوں کا بوجھ کم ہو سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!