ہمارا فیس بک پیج

ایبٹ آبادمیں عمرہ سے آنیوالی خاتون سمیت پانچ افراد کوقرنطینہ سنٹرمنتقل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کا کوئی بھی کنفرم کیس ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ تاہم گزشتہ روز عمرہ سے آنیوالی خاتون سمیت پانچ افراد کوقرنطینہ سنٹرمنتقل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے شہریوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے شدید اضطراب، ڈر و خوف پایا جارہاہے۔ اس صورتحال میں جبکہ پورے صوبے میں لاک ڈاؤن ہے۔ ایبٹ آباد شہر، کنج کیہال میں سب سے زیادہ بچے، نوجوان اور خواتین دن کے اوقات میں سڑکوں پر گھومتی نظر آتی ہیں۔ جبکہ منڈیاں، سپلائی کے علاقوں میں مزدور طبقہ سڑکوں پر دکھائی دیتاہے۔ ایبٹ آباد میں ٹریفک پچانوے فیصد ختم ہوگئی ہے۔ تاہم لوگ ایک دوسرے کیساتھ ملتے وقت بالکل احتیاط نہیں کررہے۔ چھاتیاں لگا کرملنا، ہاتھ ملاناان چیزوں میں احتیاط بالکل نہیں کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمرہ سے واپس آنیوالی خاتون، اس کے داماد سمیت پانچ افراد کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ سنٹر منتقل کردیاگیاہے۔ جن کے خون کے نمونے این آئی ایچ لیبارٹری اسلام آباد ارسال کردیئے گئے ہیں۔ ابھی تک ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کا کوئی بھی کنفرم کیس سامنے نہیں آیا۔ تاہم کراچی، لاہور اور دیگر شہریوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایبٹ آباد واپس آنیوالے افراد میں کورونا وائرس ہوسکتاہے۔ جس میں کوئی احتیاط نہیں کی جارہی۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!