سی پیک مانسہرہ کے متاثرین این ایچ حکام اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج۔

مانسہرہ: نیشنل ہاوے اتھارٹی حکام مانسہرہ سی پیک سے متاثرہ عوام کے ساتھ بدترین ناروا، ظلم پر مبنی سلوک بند کر عوام سراپا احتجاج۔وائس آف ھزارہ کو اپنے دیئے جانیوالی پریس ریلیز میں متاثرین سی پیک مانسہرہ نے بتایاکہ جب سے ”سی پیک بننا شروع ہوا تھا اس وقت سے لیکر اج تک سینکڑوں متاثرین جنکی ہزاروں کنال اراضی سی پیک” سے متاثر ہوئی ہے اورغریب عوام اپنے گھروں سے بے گھر ہوچکی ہے سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں _کوئی پرسان حال نہیں تاحال عوام کو انکے اراضی کی مد میں کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا حالانکہ سی پیک اتھارٹی کی جانب سے رقم ضلعی انظامیہ کو وصول ہو چکی ہے۔مقامی افسران جن میں سرفہرست” کلکٹر ڈپٹی کلکٹر مانسہرہ ”ڈائریکٹر” تحصیلدار اور ذمدار لوگوں نے ذاتی چپقلش اور جھگڑوں کی وجہ سے مانسہرہ اور کی غریب عوام ککو معاوضہ نہیں دیا غتیب لوگ اپنی زمینوں سے بھی گئے اور معاوضے کی رقم کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔ تاہم قانونی طور پر تمام تر کاروائی مکمل ہوچکی ہے۔

ایک اہم بات یہ بھی کہ یہاں کی زمینوں کے سرکاری ریٹ بہت ہی معمولی اور کم لگائے گئے ہیں جوکہ سمجھ سے بالاتر ہے، ایک کنال کی قیمت” لاکھ ”سوا لاکھ” ڈیڑھ لاکھ ” سے ذیادہ نہیں جبکہ ایک کنال کی انتقال کرنے کی سرکاری فیس ٹیکس وغیرہ کی لاگت ایک لاکھ سے ذیادہ ہے ان تمام تر سرکاری زیادہ فیسوں کے باوجود زمینوں کی اتنی کم قیمت لگانا عوام کے ساتھ ظلم عظیم ہے عوام روزانہ سرکاری دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں سخت محنت مزدوری سے حاصل کی جانے والی کمائی کی رقم افسران بالا کے ناز نخروں کی نظر ہو جاتی ہے، جبکہ متعلقہ حکام اج کل اور” پرسوں ” کی تاریخیں دیکر سادہ لوح عوام کو ٹر خارہے ہیں،اور ”لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں لہذا ہم سب مانسہرہ کی عوام جو سی پیک سے بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔

ہم عمران خان وزیراعظم آف پاکستان اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آف پاکستان سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ براہ کرم فی الفور اس اہم مسلہ پر سخت ایکشن لیکر غریب عوام کی اشک سوئی کریں اور اعلی سطعی کمیشن کے ذریعے انکوائری کروا کریہاں کی اراضی کی اصل قیمت اراضی مالکان کو دلوائیں بصورت دیگر اگر مانسہرہ کی سی پیک سے متاثرہ عوام کو اگر آپ سے بھی انصاف نہیں ملتا تو ھم احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے کسی بھی قسم کے حالات کی خرابی کی ذمدار خود حکومت وقت ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!