ہمارا فیس بک پیج

سی پیک سپیشل سروسز یونٹ ہزارہ کی پلاٹونوں کے کانسٹیبلوں کیساتھ زیادتی:صوبہ کے دور دراز علاقوں میں تعینات کردیا گیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)سی پیک سپیشل سروسز یونٹ ہزارہ کی پلاٹونوں کو صوبہ کے دور دراز علاقوں میں تعینات کردیاگیا۔ اہلکار سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سی پیک سپیشل سروسز یونٹ میں بھرتی ہونے والے پولیس کانسٹیبلوں کیساتھ ایک مرتبہ پھر زیادتی کرتے ہوئے انہیں مقامی سٹیشنوں سے تبدیل کرکے صوبہ کے دور دراز کے اضلاع اپردیر، چترال، رشہ کئی، اپر کوہستان، سوات، بونیر، مردان میں تعینات کردیاگیاہے۔اس حوالے سے کانسٹیبلوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں اتنے دور دراز علاقوں میں گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہے ہم دور دراز کے علاقوں تک کرایہ اور اپنے اخراجات پورے کریں یا گھروں میں بچوں کا پیٹ پالیں ہماری پلاٹونوں کے ساتھ صاف صاف ظلم اور زیادتی ہے ہم اعلیٰ حکام اور گورنر خیبر پختون خواہ سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں خدارا جن اضلاع میں ڈیمز اور سی پیک کے پروجیکٹ ہیں ان اضلاع میں مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!