ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی فلمیں ختم۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال مالی بحران کا شکار، حکومت نوٹس لے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بھاری فیسیں لینے کے باوجو دسی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی فلمیں ختم ہونے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو کمپیوٹر کی سکرین سے موبائل پر تصاویر نکال کر دی جانے لگیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی ایکسرے فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ایکسرے کا پرنٹ کاغذوں پر نکال کر دیا جانے لگا ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی مالی بحران کا شکار ہیں دونوں ہسپتالوں میں ایکسرے فلمیں ختم ہو چکی ہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں جانے والے مریضوں نے بتایا کہ سی ٹی سکین کی 2500 روپے فیس لینے کے باوجود اس کی فلم نہیں دی جاتی مریضوں اور ان کے لواحقین کو کمپیوٹر کی سکرین سے موبائل فون میں پرنٹ دیا جانے لگا جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی ایکسرے فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو اب سادے کاغذ پر ایکسرے کا پرنٹ کر کے دیا جانے لگا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!