ڈھیری کیہال میں باپ نے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بیوی بال بال بچ گئی۔

ایبٹ آباد:ڈھیری کیہال میں باپ نے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بیوی بال بال بچ گئی۔ اس ضمن میں تھانہ حویلیاں کی حدود میں واقع گاؤں ڈھیری کیہال کے رہائشی محمد ارشد کی اہلیہ نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ پندرہ سال قبل میری شادی محمد راشد سے ہوئی لیکن پہلے دن سے ہی میرے شوہر نے میرا جینا دوبھر کر رکھا تھا جبکہ گزشتہ کئی ماہ سے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا تھا جس کی رپورٹ میں نے تھانہ حویلیاں اور میڈیا کو دی۔منگل کے روز محمد ارشد نے مجھ پر اور اپنی حقیقی بیٹی پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں میری بیٹی گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ میں نے بمشکل بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ تھانہ حویلیاں میں محمد ارشد کیخلاف قتل اقدام قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

Facebook Comments