کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد بھی اے سی والے کمرے سے باہر نکل آئے۔

ایبٹ آباد: کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد بھی اے سی والے کمرے سے باہر نکل آئے میڈیا کی خبروں پر ایکشن ڈی سی ایبٹ آباد کا کچہری روڈ، مین بازار اور سبزی منڈی کا دورہ۔ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد سے متعلق ہدایات جاری ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب محمدمغیث ثناء اللہ نے کچہری روڈ، مین بازار اور سبزی منڈی ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے اشیاء خوردونوش، سبزی اور فروٹ کے نرخ معلوم کیے اور ریٹ لسٹ آویزاں رکھنے سے متعلق دکانوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں سے بات چیت بھی کی اورسبزی فروٹ کی قیمتوں سے متعلق ا ان کا نقطہ نظر معلوم کیا اور دکانداروں کو ریٹ لسٹ پر عمل درآمد سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ریٹ لسٹ پر پوری طرح عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور تما م پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر تمام مارکیٹس اور بازاروں کے دورے کے دوران ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں اپنا بھر پور ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تواتر کے ساتھ سبزی منڈی اور مختلف مارکیٹس کا معائنہ جاری رکھیں گے اور ریٹ لسٹ پر ہر صورت عمل درآمد اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کو ممکن بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!