ڈپٹی کمشنر نے اندرون شہر لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔

ایبٹ آباد:ضلعی انتظامیہ نے ایبٹ آباد کیلئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کیلئے نیا کر ایہ نا مہ جاری کر دیا،ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کرایوں میں کمی فیصلہ کیا گیا ہے، ایبٹ آبادمیں ٹریفک مسائل کے حل اور انٹر سٹی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کیلئے نئے کرایہ نامہ کا اطلاق صوبائی حکومت کی کورونا وائرس کیلئے لگائی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کے خاتمے سے ہو گا،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا اللہ کی سربرا ہی میں ہو نے میٹنگ میں انٹر سٹی روٹس کیلئے حالیہ ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے باعث ریٹس مقرر کئے گئے ہیں۔

جس کے مطابق ایبٹ آباد سے نتھیاگلی نان اے سی گاڑیوں کیلئے34 ایبٹ آباد سے جبری 51 روپے،ایبٹ آباد سے بگنوتر 22روپے،ایبٹ آباد سے لورہ 75روپے،ایبٹ آباد سے حویلیاں 16 روپے،ایبٹ آباد سے ہری پور 36روپے، ایبٹ آباد سے مانسہرہ 27 روپے،ایبٹ آباد سے قلندر آباد 17 روپے،ایبٹ آباد سے باکوٹ 52روپے،ایبٹ آباد سے ڈنہ نملی میرا 32 روپے،ایبٹ آباد سے کالا باغ32روپے،جبکہ ایبٹ آباد سے داتا کیلئے ڈرائیور 20 رروپے وصول کر سکیں گے،نوٹیفیکشن کے مطابق کے طلبہ، ضیف العمر افراد،ینی مدارس کے طلباء اور معذور افراد کوکرایوں میں 50فیصد رعایت حاصل ہو گی،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں کمی ہوئی جس کا سیدھا اثر عام آدمی پر ہوتا ہے،ضلعی انتظامیہ کسی صورت زائد کرایہ وصول کرنے والوں کو آزاد نہیں چھوڑی گی،انھوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے زمہ د اران اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ نئے کرایہ نامہ پر من و عن عمل یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!