مری روڈ پر وٹنری، سپیئرپارٹس اورسریا کے ڈیلر کو لوٹ لیاگیا۔ پولیس خاموش۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) مری روڈ پر وٹنری، سپیئرپارٹس اورسریا کے ڈیلر کو لوٹ لیاگیا۔ پولیس خاموش۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ نواں شہر سمیت پورے ایبٹ آباد میں چوروں اور ڈاکوؤں کے مختلف گروہ سرگرم عمل ہیں۔ آئے روز متعدد دوکانوں کو لوٹ لیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ نواں شہر کی حدود جھاڑیاں روڈ پر واقع جانوروں کی ہسپتال کے باہر قائم سٹی وٹنری اور سعد باڈی پارٹس کی دوکانوں کو تالے توڑ کر لوٹ لیاگیا۔ سٹی وٹنری کے مالک کے مطابق پچیس ہزار روپے کی رقم چوری کی گئی ہے۔ جبکہ سعد باڈی پارٹس سے نقدی کے علاوہ سامان بھی چوری کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ کالاپل مسجد کے قریب سریا کے ڈیلرسے ساڑھے تین لاکھ روپے چوری کرلئے گئے۔ جبکہ اس علاقے میں متعدد گھروں میں بھی چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!