غیر متعلقہ افراد کے ہاسٹلوں میں داخلے اور رات 11کے بعد ہاسٹلز سے باہر رہنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)غیر متعلقہ افراد کے ہاسٹلوں میں داخلے اور رات 11کے بعد ہاسٹلز سے باہر رہنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ۔ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں ضلع بھر کے ہاسٹلز مالکان نے میٹنگ میں شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آبادملک اعجاذ نے تمام ہاسٹلز مالکان کو رہائش پزیرطلباء کے تمام تر کوائف مقامی تھانہ میں رجسٹر کرنے کے ساتھ ساتھ غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی اور رات گیارہ کے بعد طلباء کے بغیر ضروری ایمرجنسی کے باہر نکلنے پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا جبکہ ہاسٹلز مالکان کو کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشکوک افراد کی اطلاع متعلقہ تھانے تک پہنچانے کی ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!