سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا اس ضمن میں پولیس نے 203 سوشل میڈیا اکاونٹس کو بند کرنے کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر اب تک 106 اکاؤنٹس بند کر دیے۔

پولیس کا انسداد انتہاء پسندی یونٹ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔نومئی پراپیگنڈا کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسی سرگرمیوں سے دور ہیں، ایسی کسی بھی سرگرمی کے متعلق فوری پولیس کو اطلاع کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!