ٹریفک کے مسائل کے خاتمے کیلئے لوئرتناول کاوفد ایس پی ٹریفک وارڈن کے دفترپہنچ گیا۔

تناول(جہانگیر شاہ)لوئر تناول کے وفد کی ایس پی ٹریفک سے ملاقات ایس ایس پی ٹریفک وارڈن تعیناتی پر مبارکباد دی وفد کی قیادت لوئر تناول ٹرک یونین کے صدر نے کی ملاقات میں وفد نے لوئر تناول میں ٹریفک مسائل کے حوالے ایس ایس پی ٹریفک کو اگاہ کیا نو تعینات ٹریفک وارڈن وفد مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی تفصیلات کے مطابق لوئر تناول کے وفد کی ایس ایس پی ٹریفک کے دفتر آمد نوتعینات ٹریفک وارڈن قمر حیات خان کو ایس ایس پی ٹریفک وارڈن تعیناتی پر مبارکباد پیش کی وفد کی قیادت لوئر تناول ٹرک یونین کے صدر صابر خان تنولی نے کی جبکہ ظہیر خان تنولی ریٹائرڈ صوبیدار عبدالرحیم شاہ حاجی عبدالقیوم تنولی شبیر حسین شاہ امجد تنولی اور فخر ھزارہ کے فرزند فخر اسلام بھی وفد کے ہمراہ تھے اس موقع پر وفد نے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان کو لوئر تناول مین شیروان روڈ پر قائم منی اڈوں روڈ پر پڑے بلڈنگ میٹریل گاڑیوں میں پریشر ہارن نوعمر موٹر سائیکل سواروں کے حوالے سے بھی اگاہ کیا اس موقع پر ایس پی ٹریفک نے لوئر تناول میں ٹریفک مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی آخر میں ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان نے لوئر نے کے وفد کی جانب سے عزت افزائی پر شکریہ بھی اداکیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!