ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی وائرس کی کٹس ختم۔ لیبارٹری کی خراب مشینری بھی بحال نہ ہوسکی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے سہولیات کی عدم دستیابی،ایم ایس کی غفلت سے لیب میں ڈینگی کٹس بھی ختم اور خراب مشینری بھی بحال نہ ہو سکی،متاثرہ مریضوں کے لواحقین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نجی لیبارٹریوں کے مالکان کی بھی چاندی ہو گئی ہے۔شہریوں نے ایم ایس کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔زرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ بھی انسداد کے مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے،سلہڈ میں بھی ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریض کی ہلاکت سے عوام فوگ سپرے نہ ہونے پر سراپا احتجاج بن گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کے علاج میں سہولیات کی کمی سے ایم ایس کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے ہسپتال کی لیب میں ڈینگی ٹیسٹ کی کٹس بھی ختم،اور سی بی سی ٹیسٹ کی مشین بھی چند دنوں سے خراب پڑی ہوئی جس کو تاحال بحال نہ کیا جا سکا،اس حوالہ سے ہسپتال میں داخل مریضوں کو باہر غیر رجسٹرڈ اور ناتجربہ کار ٹیکنیشن سے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں،ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی سے غریب مریض اضافی بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔مریضوں کے لواحقین نے وزیر صحت،سیکرٹری صحت،کمشنر ہزارہ،ڈپٹی کمشنر سے فی الفور نوٹس لینے اور عوام کو سہولیات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں پچاس سے زائد ایوب ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں جب کہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں تعداد اس سے زیادہ ہے،ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام محکمہ صحت سمیت دیگر ادارے ڈینگی کے انسداد میں فوگ سپرے میں کوتاہی برت رہے ہیں،جس کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے انتظامیہ نااہلی اور ہسپتالوں میں وائرس پر جلد قابو پانے کے لئے سہولیات کا فقدان ہے جو غریب شہریوں پر موجودہ مہنگائی کی بدترین لہر میں بوجھ ہے۔دو وقت کی روٹی کو ترسنے والے سفید پوش غریب شہری بھی مہنگے داموں علاج کروانے پر مجبور ہیں نجی ہسپتالوں میں بھی صحت سہولت کارڈ کے مریضوں سے بھڑ بکریوں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے جس پر چیک اینڈ بیلنس کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!