محکمہ فارسٹ گلیز ڈویزن چھانگلہ گلی تاجوال سرکاری جنگلات میں لکڑی کی کٹائی عروج پرپہنچ گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ فارسٹ گلیز ڈویزن چھانگلہ گلی تاجوال سرکاری جنگلات میں لکڑی کی کٹائی عروج پرپہنچ گئی۔ گزشتہ عرصہ قبل اس فارسٹ بیڈ پر تعینات افسر نے چھانگلہ کینٹ سے پانچ بڑے درخت کٹوادیئے تھے۔ اس لکڑکو نہ تو سرکاری خزانہ میں پنچایا گیا اور نہ ہی کوئی جرمانہ کی رسید کاٹی گئی۔ عوام شکاعت پر اس افسر کو کچھ روز عارضی معطلی کے بعد اب تاجوال بیڈ پر تعینات کردیا گیا ہے۔ جہاں پر چارج سنبھالتے ہی عادت سے مجبور راشی افسر نے گزشتہ روزکئی قیمتی درخت فروخت کردیئے ہیں۔

اس شخص کامقامی ٹمپر مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور یہ سرکاری جنگلات کی بے دریخ کٹائی میں ملوث ہے۔عوامی حلقو ں نے گزشتہ ایک ماہ سے چھانگلہ گلی تاجوال کے قیمتی جنگلات سے کاٹی گئی۔ لکڑی کے تمام تر ثبوت اور وڈیوز محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر سمیت ڈی ایف او کو بمہ درخواستیں فراہم کی ہیں۔ مگر تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔ عوامی شکایت پر مقامی میڈیا جلد متاثرہ علاقے کا دورہ کریگا۔ گلیات کے عوام نے محکمہ جنگلات کے کنزویٹر اور سیکرٹری فارسٹ سے اپیل کی ہے کہ گلیات میں بڑھتی ہوئی سرکاری گولڈ کی ناجائز کٹائی کو فوریپر روکا جائے اور اس میں ملوث سرکاری افسران کو فوری طور پر ضلع بدر کیا جائے۔ بصورت دیگر علاقہ میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!