ڈی پی او سجادخان کی تعیناتی: کافی عرصہ خاموشی کے بعدمختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کیخلاف مہم تیز کردی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) نئے ڈی پی او کی تعیناتی: مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کیخلاف مہم تیز کردی۔متعدد منشیات سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں منشیات فروشوں کو پچھلے کافی عرصہ سے ڈھیل ملی ہوئی تھی۔جس کی وجہ سے منشیات فروش بے خوف ہوکر اپنا مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے تھے۔ ڈی پی او سجاد خان کی تعیناتی کے بعد مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بھی چپ کا روزہ توڑتے ہوئے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او میر پور طاہر سلیم نے منشیات فروش نبیل ولدارشادسکنہ جھنگی کو قابو کرکے اس کے قبضے سے 2214 گرام چرس برآمد کرلی۔

ایس ایچ او نواں شہر عامر حسین نے منشیات فروش عاطف شہزاد ولد میر داد سکنہ محلہ خلیل زئی نواں شہر سے 01 کلو 100 گرام ہیروئن اور راشد ولد نسیم گل سکنہ محلہ موسی زئی نواں شہر سے 905 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے۔

انچارج چوکی سکندر آباد، اے ایس آئی رشید خان نے منشیات فروش بابر زمان ولد خان زمان سکنہ سپلائی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 1035 گرام چرس برآمد، امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی سرداد نازک نے تھانہ سٹی کی حدود لوہر ملکپورہ، محلہ ڈگی میں سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروش واجد ولد شفیع، سے 02 کلو چرس تنویر ولد عبدالرشید سے 01 کلو 780 گرام چرس برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!