ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بغیرہیلمٹ پٹرول کی فروخت پردفعہ 144نافذ کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹرایفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد میدان میں آ گئے۔ہیلمٹ کے بغیر اور بوتل میں پیٹرول کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کر دیا اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ چند ماہ قبل ایس پی ٹریفک وارڈن کی جانب سے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے نو ہیلمٹ نو پیٹرول کی مہم شروع کی تھی جو صرف چند روز ہی رہنے کے بعد دفن ہو گئی اسی دوران ایس پی ٹریفک وارڈن نے بڑے بڑے دعوے بھی کیے مگر افسوس ان پر عمل درآمد نہ ہو سکا اور ایبٹ آباد کے پٹرول پمپ مالکان نے بغیر ہیلمٹ کے ہی پٹرول فروخت کرنا شروع کر دیا۔

جس پر عوامی حلقوں نے متعدد بار بغیر ہیلمٹ کے پٹرول کی فروخت کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد میں گزشتہ روز عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بغیرہیلمٹ سمیت ہوٹل میں پٹرول فروخت کرنے پر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا جس کے بعد ایبٹ آباد شہر میں پٹرول کی فروخت صرف ہیلمٹ پہن کر ہیں موٹر سائیکل سواروں کو کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!