پابندی کے باوجود سابق وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیوسٹی نے بھرتیاں کر لیں۔

سابق وائس چانسلر نے جانے سے دو دن قبل 150 سے زائد بھرتیاں کر دیں با اثر امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے خصوصی اجازت لے لی اتنی زیادہ اسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتیوں کیوجہ سے یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہوگئی ادارے کے پاس سٹاف کو دینے کیلئے تنخواہیں بھی نہیں۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سابقہ وائس چانسلر جانے سے دو دن پہلے 150 سے زائد بھرتیاں کر گئے الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد تھی لیکن با اثر امیدواروں نے الیکشن کمیشن کی طرف سے خصوصی اجازت لائی جس کے بعد وائس چانسلر نے سب کو نواز دیا یو نیورسٹی کے قائمقام وائس چانسل اتنی تعداد میں بھرتیوں کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہو گئے یونیورسٹی کے پاس سٹاف کی تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان چند دن پہلے اپنی مدت پوری ہونے کے بعد فارغ ہو گئے تھے وائس چانسلر مدت پوری ہونے سے دو دن پہلے یونیورسٹی میں بھرتیوں کی بڑی کھیپ کر کے چلے گئے ذرائع کے مطابق وائس چانسلر نے جانے سے پہلے 150 سے زائد بھرتیاں کر ڈالیں جن میں اکثریت اسٹنٹ پروفیسرز کی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد ہونے کے با وجود وائس چانسلر نے بھرتیاں کر ڈالیں امیدواروں میں سے بعض امیدواروں نے الیکشن کمیشن کی طرف سے بھرتیوں کیلئے خصوصی اجازت حاصل کی جس کے بعد بھرتیاں کی گئیں اتنی تعداد میں اسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتیوں کی وجہ سے یو نیورسٹی مالی بحران کا شکار ہوگئی یونیورسٹی ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے پاس سٹاف کی تنخواہوں کیلئے پیسے موجود نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!