احساس پروگرام کے تحت ہزارہ ریجن میں 96کروڑ72لاکھ روپے تقسیم۔

ایبٹ آباد:وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے غریب خاندانوں کے لیے شروع کیے گئے احساس پروگرام کے تحت ہزارہ ریجن کے79938 افراد میں 96کروڑ 72 لاکھ 18 ہزار روپے تقسیم کر دیے گئے جبکہ مزید افراد کو رقوم کی ادائیگی جاری ہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ کرونا وائر کے پیشِ نظر ملکی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاوُن کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غریب خاندانوں مالی امداد کے لیے احساس پروگرام شروع کیا جس کیتحت ملک بھر میں کروڑوں خاندانوں کی کفالت کے لیے 12 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں موجودہ غریب خاندانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے ایس ایم ایس سروس سمیت آن لائن ڈیٹا انٹری کے ساتھ ساتھ متعلقہ یونین کونسل کے سیکرٹریز کو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ یہ لوگ تمام غریب خاندانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرے احساس پروگرام کی رجسٹریشن کے لیے چار فلٹریشن سسٹم قائم کیے گئے جس میں تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ تمام افراد کے بینک اکاؤنٹ کا ڈیٹا نادرا کو مہیا کریں دوسرے فلٹر سسٹم کے تحت موبائل سیموں کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کر کے نادرا کو فراہم کرنا تیسرے فلٹر سسٹم میں پاس بورڈ آفس کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ تمام تر ڈیٹا نادرا کو بھجوائیں جبکہ چوتھے اور آخری فلٹر سسٹم میں تمام تر ٹریول ہسٹری چیک کرنے کے بعد ہیں لوگوں کو احساس پروگرام کا اہل قرار دیا جاتا ہے رقم کی ادائیگی کے لیے بھی تین مرحلیز رکھے گئے ہیں جس میں پہلے مرحلے میں چھ لاکھ 51 ہزار روپے دیئے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں 6 لاکھ 66 ہزار روپے عوام میں تقسیم کیے گئے جبکہ تیسرے مرحلے میں 4 لاکھ 83000 روپے دہے جائیں گے اس طرح مجموعی طور پر ہزارہ ریجن میں 96 کروڑ 72 لاکھ 18 ہزار روپے تقسیم کر دیئے گئے اسی طرح اگر پورے صوبے کے پی کے کی بات کی جائے تو 19 لاکھ پچاس ہزار لوگوں کو یہ رقوم صوبائی حکومت پہنچائیگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!