ڈی ایچ کیوہسپتال ایبٹ آباد جیب کتروں کاراج: کئی خواتین کے پرس غائب۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی ایچ کیو ہسپتال جیب کتروں کی آماجگاہ بن گیا ایک ہی دن میں تین سے زائد خواتین کے پرس غائب ہسپتال میں موجود پولیس چوکی کے اہلکار سارا دن گاڑیوں کی خرید و فروخت میں مصروف کوئی پوچھنے والا نہیں،اس ضمن میں متاثرہ خواتین نے بتایا کہ گزشتہ روز ہم اپنے چیک اپ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی او پی ڈی میں آئی ہوئی تھیں مگر او پی ڈی میں بہت رش ہونے کی وجہ سے جیب تراش خواتین بھی موجود تھی جنہوں نے ہمارے سمیت تین خواتین کے پرس چوری کر کے انہیں جمع پونجی سے محروم کردیا ہسپتال میں کسی قسم کی کوئی سکیورٹی موجود نہیں اور نہ ہی کرونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے ہسپتال میں کسی قسم کا کوئی سکیورٹی کا انتظام نہیں یہاں جرائم پیشہ عناصر کو کھلے عام گھوم رہے ہیں ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو چوکی کے اہلکار سارا دن چوکی میں گاڑیوں کی خرید و فروخت میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں عوامی حلقوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود پولیس اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ اسپتال میں موجود جرائم پیشہ عناصر میں کمی آئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!