ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے دربند میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے والد کومکمل قانونی تعاون اورتحفظ کی یقین دہانی کرادی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن کا دربند ویڈیو کیس کی متاثرہ لڑکی کے والد شریف سے ٹیلی فون رابطہ، اپنے اور پولیس کی جانب سے مکمل قانونی تعاون اور جانی و مالی تحفظ کی یقین دہانی۔ڈی آئی جی ہزارہ کے ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمٰن نے دربند ویڈیو سکینڈل کیس کی متاثرہ لڑکی کے والد شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ لڑکی کے والد نے اپنے تحفظات سے ڈی آئی جی کو آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے لڑکی کے والد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپکی بچی کو اور آپکی تمام خاندان کو پولیس کی جانب سے مکمل جانی و مالی تحفظ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ قانونی مدد بھی ترجیح بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔ اس کیس میں ملوث تمام ملزمان کو سخت سے سخت قانونی سزا دلوائی جائے گی اور اپکو انصاف دلوایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپکو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی یا کیس کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہو تو آپ مجھے بذریعہ فون رابطہ کرکے بتا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!