ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس شہداء کے بچوں و بھائیوں کو بطور اے ایس آئی بھرتی کے آڈر جاری کردیئے۔

ایبٹ آباد:ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن نے ہزارہ بھر کے پولیس شہداء کے بچوں و بھائیوں کو پولیس میں بطور ASIبھرتی کے آڈر جاری کردیئے۔ ڈی آئی جی آفس ایبٹ آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارہ بھر کے پولیس شہداء کے بچوں نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے پولیس شہداء کے بچوں کوپولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی کے آڈرتقسیم کیے ۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس شہداء کے بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس کے شہداء نے وطن عزیز کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانے پیش کیئے اور دہشتگردی اور دیگر جرائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے انکی یہ قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی پولیس شہداء پولیس فورس کا حصہ ہیں اور رہیں گے شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں رہتی دنیا تک ان کو یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپ سب کو بطور اے ایس آئی بھرتی ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ لوگ پولیس فورس کا حصہ بننے جا رہے ہیں اورامید کرتا ہوں اپ لوگ اپنے شہید والد اور شہید بھائی کی طرح بہادری اور ایماندری سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور اپنے شہداء کا نام اور پولیس فورس کا مورال مزید بلند کریں گے، شہداء کی فیملیز پولیس کا حصہ ہیں انکی دیکھ بھا ل محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

بھرتی ہونے والے جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کوٹہ پر دس پولیس شہداء کے بچوں اور بھائیوں کو پولیس فورس میں بطور پر اے ایس آئی بھرتی کیا گیا جن میں ضلع ایبٹ آباد کے ایک، ضلع مانسہرہ کے سات، ضلع بٹگرام کے ایک اور ضلع اپر کوہستان کے ایک جوان شامل ہے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ جن کے شہداء کے بچے یا بھائی اے ایس آئی کے بھرتی کے شرائط پر پورے نہیں اترے ان کا کیس سی پی او کو بھیج دیا گیا ہے جن کو کلریکل سٹاف میں جلد بھرتی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!