ہمارا فیس بک پیج

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے ڈی آئی جی کے حکم پر پورے ہزارہ میں سخت کارروائیاں۔

ایبٹ آباد:ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع میں ڈی پی اوز کی نگرانی میں کروناوائرس سے بچاو کیلئے نفاذ کیئے گئے دفعہ 144اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف مہم جاری۔ مہم کے دوران ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے اور غیر ضروری ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر مختلف نوعیت کے344مقدمات درج کیے اور 422افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں ضلع ہریپور میں 115مقدمات درج ہوئے اور 169افراد کو حراست میں لیا گیا، ضلع ایبٹ آباد میں 99مقدمات درج کیئے اور 124افراد کو گرفتار کیا گیا، ضلع مانسہرہ میں 114مقدمات درج ہوئے 121افراد کو گرفتار کیا گیا، ضلع بٹگرام میں 14مقدمات درج ہوئے 6افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ضلع لوئر کوہستان02مقدمات درج کیئے اور02افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں مزید جاری رکھی جائے تاکہ لوگ بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں تاکہ ہم کرونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی حاصل کرسکیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ جن مقامات پر لوگوں کا جانا ضروری ہے مثلاً بنک، ہسپتال، سپرسٹور، میڈیکل سٹور، سبزی فروٹ و گوشت منڈی وغیرہ میں تو وہاں کے متعلقہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کو یہ ہدایات جاری کریں کہ وہ ان مقامات پر لوگوں کے درمیان فاصلہ کو یقینی بنائے لوگوں کا ہجوم نہ بننے دیں اور دوکانداروں کو بھی اس کا پابند بنایا جائے کہ وہ اپنی اپنی دوکانات و سٹورز پر کسی بھی غیر ضروری شخص کو کھڑا ہونے کی اجازت نہ دیں اور دوکانداروں کو اس چیز کا بھی پابند بنایا جائے کہ جو ٹائم حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے وہ اس ٹائم پر دوکان کو بند کریں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر، سکولز، کالجز جو بند ہے بازاروں،شاپنگ مال، جیولرز شاپس اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کوخصوصا رات کے اوقات میں چیک کریں تاکہ ان حالات میں کوئی دیگر ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!