معاشرے کی اصلاح اور جرائم کا خاتمہ ہمیشہ ترجیحات رہا ہے: ڈی آئی ہزارہ رینج۔

ایبٹ آباد:ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ قاضی جمیل نے کہا ہے کہ پولیس کی امن امان قیام کے لئے بے شمار قربانیاں ہیں،بم دھماکوں اور دہشتگردی میں اہلکاروں اور افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، معاشرے کی اصلاح اور جرائم کا خاتمہ ہمیشہ ترجیحات رہا ہے، جس میں میڈیا کا جرائم کی بیخ کنی کے لئے اہم کردار ہے،جو مختلف پہلو سے مسائل اور خامیوں کی نشاندہی کررہا ہے اس میں مثبت تنقید کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں،چونکہ ہزارہ سیاحت کے اعتبار سے خاصی اہمیت کا حامل ہے ٹوررازم پولیس کے ذریعے سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں تعارفی میٹنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال وزیر،ایس پی شعبہ تفتیش قمر حیات خان، ڈی ایس پی سراج بھی موجود تھے،آر پی او ہزارہ قاضی جمیل کا کہناتھا جہاں بھی پوسٹنگ رہی میڈیا کے ساتھ مکمل رابطہ رہا ہے معلومات تک رسائی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔کیونکہ معلومات روکنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں،انھوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام اور ٹریفک کے مسائل حل کے لئے اقدامات اٹھائیں گے،اورمعاشرے میں بہتری لانے کے لئے میڈیا سے مل کر کام کریں گے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!