ہریپورچیمبرآف کامرس کے وفد سے ڈی آئی جی ہزارہ کی اہم ملاقات۔

ایبٹ آباد(پریس ریلیز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن سے ہری پورچیمبرآف کامرس کے صنعت کاروں کے وفد کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال میں صنعتکاروں کے کردار اور دیگر اہم امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین ملک عاشق اعوان اور سینئر نائب صدر سفیر اختراعوان نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہریپور نے صنعتکاروں کے موجودہ مسائل کے بارے میں ڈی آئی جی ہزارہ کو آگاہ کیا اور اپنی پورے اسٹیٹ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہریپور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ صنعتکاروں اور ورکروں کو سیکیورٹی سہولیات فراہم کرنا ہزارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کے دوران صنعت کاروں کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن پھر بھی انہوں نے جس طرح پولیس اور انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن صنعتوں کو حکومت کی جانب سے کام کرنے کی اجازت ہے تو وہ احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اپنی صنعتوں کو جاری رکھیں یہ مشکل گھڑی بہت جلد ختم ہونے والی ہے پھر سب صنعتیں کھل جائے گی اور تعمیر و ترقی کا کام دوبارہ سے شروع ہوجائے گا۔ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقعہ فیکٹری مالکان خراج تحسین کے مستحق ہے جنہوں نے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرکے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیئے، سرمایہ دار اسی طرح سرمایہ کاری کرکے صنعتیں لگائیں تو لوگوں کومزید روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے جس سے معاشرے میں جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوگی۔ صنعتی امن کے قیام کیلئے پولیس اور صنعت کاروں کو مل کر اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ علاقہ میں امن قائم ہو اور روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں َ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!