ہمارا فیس بک پیج

دلدارعرف پپوقتل کیس:جرم ثابت ہونے پر عدالت نے چار پولیس اہلکاروں کو سخت سزائیں سنا دیں۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) دلدارعرف پپوقتل کیس:جرم ثابت ہونے پر عدالت نے چار پولیس اہلکاروں کو سخت سزائیں سنا دیں۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے بتایاکہ گاؤں گوریاں کسکی کے رہائشی دلدار عرف پپو نے جھنگی میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ سترہ فروری2022ء کی شب دلدار عرف پپو لاپتہ ہوگیا۔ اگلی صبح اس کی لاش ایوب ٹیچنگ ہسپتال سے ملی۔ دلدار عرف پپو کو کئی گولیاں مار کر قتل کیاگیا تھا۔ جس پر دلدار عرف پپو کے لواحقین نے جھنگی سٹاپ پر کئی گھنٹے تک شاہراہ ریشم کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق دلدار عرف پپوقتل کیس میں تھانہ میرپور کے چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ جن میں عبدالقدیر ولد محمد یعقوب، وقاص ولد ذوالفقار، مصور ولد انور اور عمران ولد بشیر شامل ہیں۔ پولیس نے کیس کا چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا۔ کیس کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج عمر فاروق نے پولیس کانسٹیبل وقاص کو ستائیس سال قید بامشقت، کانسٹیبلان مصور، عمران اور قدیر کو پچیس پچیس سال قید بامشقت اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ملزمان کی جانب سے مسعود تنولی ایڈوکیٹ جبکہ مقتول کی جانب سے یاسر رفیق اعوان ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!