تھانہ میرپور کے چار پولیس اہلکار دلدار عرف پپو کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) دلدارعرف پپوقتل کیس: تھانہ میرپور کے چارپولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا۔اس ضمن میں مقامی ذرائع نے بتایاکہ گاؤں گوریاں کسکی کے رہائشی دلدار عرف پپو نے جھنگی میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ سترہ فروری کی شب دلدار عرف پپو لاپتہ ہوگیا۔ اگلی صبح اس کی لاش ایوب ٹیچنگ ہسپتال سے ملی۔ دلدار عرف پپو کو کئی گولیاں مار کر قتل کیاگیا تھا۔ جس پر دلدار عرف پپو کے لواحقین نے جھنگی سٹاپ پر کئی گھنٹے تک شاہراہ ریشم کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔ دلدار عرف پپو کاکمسن بیٹا،بیوی اورتمام رشتہ داردہاڑیں مار مار کر روتے رہے۔کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد پولیس کے افسران نے احتجاج ختم کروایا۔ ذرائع کے مطابق دلدار عرف پپوقتل کیس میں تھانہ میرپور کے چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ جن میں عبدالقدیر ولد محمد یعقوب، وقاص ولد ذوالفقار، مصور ولد انور اور عمران ولد بشیر شامل ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے حوالے سے ایبٹ آباد پولیس کے مختلف ذمہ داروں سے معلومات لینے کیلئے وائس آف ہزارہ کی ٹیم نے رابطہ کیا تو انہوں نے معلومات دینے میں ٹال مٹول کرتے رہے۔ جبکہ ایبٹ آباد پولیس کا میڈیا سیل بھی اس حوالے سے مکمل طور پر خاموش ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!