دلدارشاہ نے بانڈہ علی خان کی سڑک کھول دی۔ علاقے میں کشیدگی ختم۔

ایبٹ آباد:دلدارشاہ نے بانڈہ علی خان کی سڑک کھول دی۔ علاقے میں کشیدگی ختم۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ پسوال روڈمین بانڈہ علی خان کے مقام پر دلدارحسین شاہ ولد رسول شاہ کے گھرکی بیرونی دیوار کی وجہ سے تنگ ہو چکاتھا۔ اور دلدارحسین شاہ کے گھر کے قریب سے سڑک پر ٹریفک جام رہتی تھی۔ چند روزقبل حدبندی کے دوران اس جگہ پر تصادم میں دلدارحسین شاہ کے خاندان کے پانچ افراد شدیدزخمی ہوگئے۔

ناظم ویلج کونسل بانڈہ قاضی ٹو ایازخان جدون اور مقامی عمائدین کی کوششوں نے دلدارحسین شاہ نے عوامی مفاد کے پیش نظر اپنے گھر کی دیواریں پیچھے کرلیں اور سڑک کو کشادہ کرنے کیلئے جگہ مختص کردی۔ دلدار حسین شاہ کی جانب سے سڑک کھولنے پر مقامی لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے علاقے کیلئے قابل تحسین اقدام قرار دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب دلدار حسین شاہ کی جانب سے سڑک کھولنے پر علاقے میں پائی جانیوالی کشیدگی بھی ختم ہوگئی ہے۔

Facebook Comments