ایوب ٹیچنگ ہسپتال سمیت صوبے کی دس ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنر تحلیل۔

صوبے کے 10 ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کی تحلیل 2 ہفتے میں 2 مرحلوں میں مکمل ہوگئی سیاسی تعیناتیوں کو ختم کرنا ہمارے مینڈیٹ کا حصہ ہے۔رجسٹر ڈ مستحقین کو آٹے کے 2 سے 3 تھیلے مفت دیں گے۔ لاء آفیسرز کی تعداد 61 سے کم کر کے 43 کر دی گئی ہے: نگراں صوبائی وزیراطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ، اوقاف، حج، مذہبی واقلیتی امور بیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کا خیل نے گزشتہ روز ہونے والی نگران صوبائی کابینہ کے دوسرے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے کہا ہے کہ نگران صوبائی کابینہ کا مینڈیٹ صاف و شفاف انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کرنا اور ایکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔ ہمارے مینڈیٹ میں سرکاری اداروں میں سیاسی تعیناتیوں کی نشاندہی اور انہیں ختم کرنا بھی ہے۔ صوبائی کابینہ نے صوبے کی 10 ایم ٹی آئیز ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز اور پالیسی بورڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود 19 ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے مستحقین کو رمضان بیچ دے گی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا نے زکوۃ کے فنڈ فوری طور پر مستحقین کو پہنچانے کے لیے طریقہ کار واضع کرنے کے لیے کا بینہ کیٹی تشکیل دی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل دفتر میں تعینات لاء آفیسرز کی پوسٹوں کی تعداد 61 سے کم کر کے 43 کر دی ہے۔

اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کہنا تھا کہ 10 ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کو تحلیل کرنے کے حوالے سے کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور بورڈ آف گورنرز کی یہ تحلیل دو مراحل میں دو ہفتوں کے اندر مکمل کی جائے گی۔ بیرسٹر فیروز جمال نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے غریب اور مستحق شہریوں کو 19 ارب روپے لاگت سے رمضان پیکج دیا جارہا ہے۔ اس ٹارگٹڈ پیچ میں رجسٹرڈ مستحقین کو آٹے کے 2 سے 3 تھیلے مفت فراہم کیے جائیں گے۔ نگران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ زکوۃ کے لیے فنڈ ز موجود ہیں لیکن گزشتہ سال سے زکوۃ کو نسلر نہیں ہیں۔ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں کا بینہ کمیٹی تشکیل دی ہے تا کہ رمضان سے قبل جتنا ممکن ہو سکے غریب اور مستحق شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ کفایت شعاری پالیسی کو اپناتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل دفتر میں لاء آفیسرز کی 61 پوسٹوں کو کم کر کے 43 کر دیا گیا ہے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی اور صاف و شفاف انتخابات کے لیے تمام جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!