حویلیاں شہر میں ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن: غیرقانونی کیبن مسمار، ریڑھیاں ہٹادی گئیں۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ)ٹریفک مسائل کے حل اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تحصیل حویلیاں بازار میں میں۔تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی۔اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن کی نگرانی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں عکاشہ کرن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -۱علی شیر اور ٹی ایم او حویلیاں سجاد حیدر کی موجودگی میں متعدد عارضی و پختہ تجاوزات کو ہٹایا گیا اور قانون کی خلاف ورزی پر 07 افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔سٹرک کے اطراف 20 غیر قانونی کیبن، 40 ہتھ گاڑیوں کو ہٹایا گیا جبکہ حویلیاں سٹی میں 3 کلومیٹر کے ایریا سے تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے تمام ہتھ گاڑیوں کو حویلیاں سستا بازار شفٹ کیا جائے گا جس سے ٹریفک اور صفائی میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!