ضلعی انتظامیہ ناکام۔ ذخیرہ اندوزوں نے کورونا کے ستائے لوگوں کو لوٹنا شروع کردیا۔

ایبٹ آبادمیں ذخیرہ اندزوں نے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے اور ان خوفناک و ہولناک حالات میں بھی دونوں ہاتھوں سے عوام کی چمڑی اتاری جا رہی ہے بیس کلو آٹا گیارہ سو سے روپے سے لیکر ساڑھے بارہ سو روپے تک فروخت ہو رہا ہے چینی نوے روپے کلو تک پہنچ گئی ہے اسی طرح ڈالڈا، چائے کی پتی اور دالوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے اور دوکاندار منہ مانگی قیمت وصول کر رہے ہیں ہزارہ کے دیہی علاقوں میں تو بڑے پیمانے پر لوٹ مار جاری ہے مانسہرہ کے دوروز دراز علاقوں، آلائی، شانگلہ، بٹگرام میں اشیاء خورد نوش کی قیمیتں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث غریب لوگوں کی اشیاء خورد نوش خریدنا جواب دے گئی ہے اور لاک ڈاوُن کی وجہ سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشیاں اور لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں ہر طرف افرا تفری، مارا ماری اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!