کورونا وائرس:دوسکول مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج۔ جدون پلازہ میں تین دوکانیں سیل۔

ایبٹ آباد(پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پرتعلیمی اداروں اور مارکیٹس میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پرضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعلیمی اداروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔
سکولوں سے متعلق نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے شہر کے بیشتر سکولز کا معائنہ کیا اورحکومتی احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے رحمانیہ پبلک سکول اور کنگز پبلک سکول جھگیاں سکول کی جانب سے احکامات کی خلاف ورزی پر سکول کھلا رکھنے اور طلبہ و طالبات کو سکول بلانے پر سکولز انتظامیہ پر ایف آئی آر درج کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد سید آصف اقبال نے منڈیاں میں مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جدون پلازہ میں مزمل فرنیچر، انمول موبائل اور ایک کاسمیٹکس شاپ کو سیل کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک نے بھی منڈیاں سپلائی اور دیگر علاقوں میں مختلف سکولز کا معائنہ کیا اور حکومتی احکامات کے مطابق سکولز انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔
ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لیے حکومتی احکامات پر پوری طرح عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاہم شہریوں اور والدین سے گزارش ہے کہ ایسے تمام سکول جو ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں اس سے متعلق اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم 09929310553 پر مطلع کریں تاکہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!