ہمارا فیس بک پیج

جعلی مرچ مصالحہ جات کی سینکڑوں بوریاں اور جعلی لیبل برآمد۔

مانسہرہ: مجسٹریٹ درجہ اول کی موت کے سوداگروں کے خلادبنگ کاروائی مکان سے جعلی مرچ مصالحہ جات کی سینکڑوں بوریاں اور جعلی لیبل برآمد۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر/ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ درجہ اؤل شوکت سلطان نے ہمراہ سٹاف چنار روڈ پر واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا دوران چیکنگ مکان سے سینکڑوں من مرچ مصالحہ جات کی بوریاں برآمد اور سینکڑوں مختلف جعلی لیبل جن پر کراچی وغیرہ کا ایڈریس لکھا ہوا تھا برآمد ہوئے مصالحہ جات کو مشکوک قرار دیاگیا اور خدشہ ہے کہ مصالحہ جات میں لکڑی کا برادہ شامل کیا جاتا ہے موقع پر موجود دو افراد کو گرفتارکر کے فوڈ لا کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفشیش جاری ہے ملزمان کو آج بعدالت جناب شاد محمد ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ درجہ اؤل کے روبرو پیش کیا جائے گا۔محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام سیکرٹری خوراک خوشحال خان اور ڈائریکٹر خوراک محمد زبیر کی جانب سے ملاوٹ کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ کرنے کی واضح ہدایات ہیں۔


شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!