ہمارا فیس بک پیج

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بشری مسرور سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مانسہرہ بشری مسرور سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی۔ ڈسٹرکٹ یوتھ کے رضا کار یوتھ آفیسر کو انتقامی بنیادوں پر ٹرانسفر کرنے خلاف سراپا احتجاج وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سے یوتھ آفیسر کا تبادلہ منسوخ کرنے کا پررزور مطالبہ تفصیلات کے مطابق یوتھ رضا کاروں کا کہنا ہے کہ بشریٰ مسرور نے 01 فروری 2022 کو ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ میں بطور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عہدہ سسنبھالا۔ اس سے پہلے بھی وہ مانسہرہ میں بطورِ ڈسٹرکٹ آفیسر اپنی خدمات سرانجام دے چکی تھی۔ بشریٰ مسرور نے پہلے دن ہی ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے تمام رضاکاروں کو آفس بلا کر ان سے تعارفی میٹنگ کی۔ رضاکاروں کے گروپس بنائے اور ان کے ساتھ اپنے مستقبل کے پلانز شیئر کئے۔ انھوں نے یوتھ آفس کے رضاکاروں کے ساتھ مل کر مختلف ورکشاپس، سیمینارز، اور آگاہی پروگرامز کرائے اور نوجوانوں کے فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔

میڈم بشریٰ نے یوتھ آفس کی تمام تر ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے سرانجام دی۔ بشریٰ نے تمام تر پروگرامز، ورکشاپس، سیشنز، اور سیمینارز میں یوتھ آفس کے نوجوانوں کو ترجیح دی اور ان کے مشورے کے ساتھ ہی ہر پروگرامز کو ممکن بنایا۔ بشریٰ مسرور نے یوتھ آفس کو کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا اور نہ ہی کسی سیاسی نمائندے کو یوتھ آفس کی سرگرمیوں میں مداخلت کرنے دی۔ تاہم کچھ سیاسی لوگوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر میڈم بشریٰ مسرور کی مدت ملازمت مکمل ہونے سے پہلے ہی ڈسٹرکٹ تورغر ان کی ٹرانسفر کروانے میں اہم کردار ادا کیا جو کے انتہائی افسوس ناک ہے۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے تمام رضاکار اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اور اس کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے رضا کار یوتھ ویلفیئر کی اعلی عہدیداران سے درخواست ہے کہ اس سیاسی دباؤ اور ذاتی عناد پر کیے گئے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!