ڈاکٹروں کا کل سے احتجاجی تحریک کا اعلان۔

نگراں حکومت نے 8 ماہ گزرنے کے باوجود مسائل حل نہ کئے:بی ڈی اے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) خیبر پختو نخوا کی نگراں حکومت کے 8 مہینے گزرنے کے باوجود ڈاکٹر ز کے مسائل حل کرنے میں کوئی عملی اقدامات نہ اٹھانے پر صوبہ بھر کے ڈاکٹروں نے پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی بدھ کے روز سے صوبے بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے وزیراعلی خیبر پختو نخوا اور نگران مشیر صحت ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا میں بصورت دیگر احتجاج صوبے بھر میں مطالبات کے حل تک جاری رہے گا ڈاکٹروں کے مطابق تمام ایم ٹی ائیز ہسپتالوں میں سول سرونٹس کی پوسٹوں پر فی الفور سول سرونٹس تعینات کئے جائیں سول سرونٹس ڈاکٹرز کی سمری گزشتہ 3 مہینوں سے ہیلتھ میں پڑی ہے اور تاحال ان ڈاکٹرز کی ایم ٹی ائیز ہسپتالوں میں تعیناتی نہیں کی گئی ہے، ٹرینی میڈیکل افیسرز اور ہاؤس افیسرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے بار بار وعدے کرنے کے باوجود سب ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی گئی لیکن ٹرینی میڈیکل افیسرز اور ہاؤس افیسرز کی تنخواہوں میں تاحال اضافہ نہیں کیا گیا، ہیلتھ کئیر کمیشن میں ہونی والی بے قاعد گیوں میں ملوث بورڈ اف گورنرز اور انتظامی افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے اور پنجاب کی طرح یہاں پر ہیلتھ کیرکمیشن بنایا جائے۔ عطائیت کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن میں سندھ اور پنجاب طرز پر سیل قائم کیا جائے اور عطائیت کے خلاف بھر پور مہم کا آغاز کیا جائے۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کے ٹرینگ میڈیکل افیسرز کی تنخواہیں بھی کینگری بی کی نوٹیفیکیشن پر من و عن عمل در امد کیا جائے۔ کوہستان۔ شانگہ۔ مردان – کرک۔ ٹانک کے ایچ پی اے ہارڈ ایریا کا مسلہ بھی جلد حل کیا جائے۔ 140 ڈاکٹر ز جو کہ پوسٹنگ کیلے انتظار کر رہے ہیں انکی سمری مشیر صحت کو پہنچ چکی ہے اسکی جلد سے جلد منظوری دی جائے اور یہ ڈاکٹر ز جو گزشتہ جنوری سے پوسٹنگ کیلئے انتظار کر رہے ہیں انکی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!