ایبٹ آباد کیہال صدیقہ مسجد کے قریب سے درجنوں موٹرسائیکل چوری۔ پولیس خاموش۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حددو کنج کیہال صدیقہ مسجد ابوزر سٹریٹ و گردونواح چوروں کے نرخے میں آئے روز موٹر سائیکل چوری اور گھریلو چوریاں معمول بن گئیں عوام عدم تحفظ کا شکار رات جاگ کر گزارنے پر مجبور ایس ایچ او کینٹ ڈی پی او ایبٹ آباد روزانہ کی بنیاد پر پولیس گشت کی اپیل۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کی حددو کنج کیہال صدیقہ مسجد محلہ ابوزر سٹریٹ محلہ عثمانیہ محلہ فاروق اعظم مسجد محلہ و گردونواح میں چوروں نے انت مچا رکھی ہے آئے روز گھریلو چوریاں موٹر سائیکل چوریاں کھڑی گاڑیوں کے ٹائر اور بیٹریاں چوری ہونا معمول بن گئیں عوام رات کو جاگ کر پرا دینے پر مجبور ہو گئے پولیس گشت نہ ہونے سے چور آسانی سے واردت کر کے چلے جاتے ہیں اہلیان علاقہ نے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس ایچ او کینٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت کو روزانہ کی بیناد پر یقینی بنائے جائے اور عوام کو تحفظ دیا جائے شہر میں چھوٹی موٹی چوری کی بڑھتی واردتیں کسی بڑے حادثے کا پیش خمیہ ہو سکتیں ہیں عوام کا کہنا تھا کہ رات 10 بجے کے بعد پولیس گشت لازمی ہونی چاہیے تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!