ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے مین ایکسرے سے درجنوں خواتین کے پرس چوری کرلئے گئے۔ اس ضمن میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کیلئے آنیوالی خواتین نے پولیس چوکی ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پیر کے روز اطلاع دی کہ ہسپتال کے مین ایکسرے میں ایکسراکروانے کے دوران چوروں نے ان کے پرس چوری کرلئے ہیں۔ جن میں قیمتی موبائل فون، نقدی اور زیورات تھے۔ ذرائع کے مطابق جیب کتروں کے ہاتھوں لٹنے والی خواتین کی تعداد درجنوں میں ہے۔ میرپور پولیس کی جانب سے کسی بھی خاتون کی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے کافی عرصہ سے جیب کتروں کا گروہ سرگرم عمل ہے۔ جوکہ ہسپتال میں آنیوالی لوگوں کاقیمتی سامان، موبائل فون چوری کرلیتاہے۔ ہسپتال کے سیکورٹی عملے نے کئی مرتبہ ان جیب کتروں کو گرفتارکرکے میرپورپولیس کے حوالے بھی کیا۔ لیکن ان کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔