ہمارا فیس بک پیج

تین لائن حاضر: ڈی پی او ایبٹ آباد نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی پی او نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا۔ اس ضمن میں ڈی پی او ایبٹ آباد بابر ظہورآفریدی کی جانب سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حویلیاں انسپکٹر نذیر، انسپکٹر عارف تنولی اور ایس ایچ او تھانہ لورہ انسپکٹر محمد ریاض کو لائن حاضر کردیاگیاہے۔ تھانہ میرپور کے ایس ایچ او عاصم بخاری کو بھی مانسہرہ ٹرانسفر کی وجہ سے لائن حاضر کردیاگیاہے۔ ان کی جگہ ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر طاہر سلیم کو تھانہ میرپور کا ایس ایچ او تعینات کردیاگیاہے۔

تھانہ شیروان کے ایس ایچ او عبدالغفور قریشی کو ایس ایچ او تھانہ حویلیاں، سب انسپکٹر سردار رفیق کو ایس ایچ او تھانہ کینٹ، سب انسپکٹر شہریار کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ شیروان جبکہ تھانہ حویلیاں کے ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر نواز کو ایس ایچ او تھانہ لورہ تعینات کردیاگیاہے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!