یہ ہوتا ہے آفیسر:پولیس کانسٹیبل عمیرخان کو شہید کرنیوالے ڈاکوؤں کو پار کرنے کے بعد ڈی پی او ہری پور کاشف عباسی شہید کے گھر پہنچ گئے۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ہری پور کی شہید عمیر خان کے گھر آمد۔پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی اور لواحقین سے ملاقات بھی کی۔ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کا کچھ روز قبل سانحہ سرائے صالح میں شہیدکنسٹیبل عمیر خان کے گھر آمد۔ شہید عمیر خان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ بعد ازاں انہوں نے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ہری پور، ڈی ایس پیز ہیڈکواٹر اور انوسٹی گیشن بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او ہری پور نے شہید کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمیر خان شہید پر ہم کو فخر ہے جس نے فرائض منصبی کے دوران شہادت رتبہ حاصل کیا۔ان شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہی صوبے میں امن کی فضاء قائم ہے۔ قاتل گزشتہ رات پولیس مقابلہ کے دوران اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے لگ کر کیفرکردار تک پہنچ گئے ہیں۔ شہیدکنسٹیبل کی قربانی رائیگاں نہیں گئی۔ شہید کے ورثاء کو یقین دہانی کروائی کہ ہری پور پولیس اپنی جانب سے شہید کی فیملی کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کی فلاح کے لئے تمام تروسائل بروئے لائے گی۔ آخر میں ڈی پی او ہری پور نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی ملکی سلامتء اور علاقہ کے امن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!