ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان ان ایکشن:ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان خاتون کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان خاتون کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ انیس نومبر کو نامعلوم ملزمان نے مانسہرہ تھانہ لساں نواب کی حدود میں واقع گاؤں شیرو گلی میں ایک خاتون کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی تھی۔ ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان کے حکم پر اس اندھے قتل کی تفتیش شروع کی گئی۔ پولیس نے خاتون کی شناخت ہونے کے بعد اس کے موبائل فون کی سی ڈی آر کے ذریعے صرف دس دن کے اندر ملزمان کا سراغ لگا لیا۔ مانسہرہ پولیس کے شعبہ تفتیش نے ٹول پلازہ مانسہرہ پر کارروائی کرتے ہوئیمحمد امین ولد خان محمد اور بابر ولد محمد نزیر ساکنان لڑی سیّداں ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی برآمد کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!