ہمارا فیس بک پیج

ڈی پی او سجاد خان نے منشیات فروشوں کی بینڈبجا کر رکھ دی۔ نواں شہر اورحویلیاں کے مزید منشیات فروش گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ڈی پی او سجاد خان نے منشیات فروشوں کی بینڈبجا کر رکھ دی۔ نواں شہر اورحویلیاں کے مزید منشیات فروش گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے منشیات فروشوں کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے۔ ڈی پی او سجاد خان کے حکم پر پولیس کے مختلف تھانوں کی تگڑی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ نواں شہر ہارون خان نے کارروائی کرتے ہوئے عرفان ولد شوکت سکنہ مہمند ایجنسی سے اڑھائی کلو گرام چرس، صفت اللہ ولد محمد یوسف سکنہ مالاکنڈ اڑھائی کلوگرام چرس، ایس ایچ او حویلیاں نے اسامہ ولد طارق سکنہ بانڈہ صاحب خان سے تیکو کلوگرام چرس اور دلشاد ولد شیر افضل سکنہ چمبہ سے دوکلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!