ایبٹ آباد یونیورسٹی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہ اظہرشیرخیلی بھائی کوقتل کرنے کے جرم میں گرفتار۔

ایبٹ آباد:نڑیاں طاہر قتل کیس۔بھائی کو قتل کرنے والا ملزم ڈاکٹراظہر شیرخیلی گرفتار۔آلہ قتل برآمدر۔بھابی کی دعویداری۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ چند روز قبل تھانہ کنیٹ کی حدود نڑیاں میں گھریلو تنازعہ پر طاہر شیرخیلی کو اس کے اپنے بھائی اظہر شیرخیلی نے گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کردیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کنیٹ عارف تنولی موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو برآمدر کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو وارثاء کے حوالے کردی۔

اس دوران زرائع نے انکشاف کیا تھا کہ جب پولیس انکے گھر پہنچی ہے تو گھروالوں نے پانی سے خون کو صاف کرلیا تھا اور ہسپتال میں گھر والے مقدمہ درج کرنے سے انکار بھی تھے لیکن مقتول کی بیوہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا لیکن پولیس نے دوران تفتیش ملزم کے بھائی اظہر پر شک ہوا طاہر شیرخیلی کو قتل کرنے والے ملزم ڈاکٹر اظہر شیرخیلی کو ایس ایچ او کنیٹ عارف تنولی نے گرفتار کرلیا۔جس سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا جس کے بعد مقتول کی بیوہ نے ڈاکٹر اظہر شیرخیلی پر قتل کی دعویداری کردی


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!