ہزارہ موٹر وے پر نوجوان کا گلہ کاٹ کر قتل کر کے لاش موٹر وے پر پھینک دی گئی۔

ایبٹ آباد:تھانہ حویلیاں کی حدود گاؤں کالو میرا سے گزرنے والی ہزارہ موٹر وے پر نوجوان کا گلہ کاٹ کر قتل کر کے لاش موٹر وے پر پھینک دی گئی۔ نوجوان کے شناختی کارڈ سے اس کی شناخت عبدالقیوم ولد علی اکبر سکنہ بانڈہ پھگواڑیاں ایبٹ آباد کے نام سے ہوئی۔ مقتول کے بھائی کے مطابق مقتول کیری ڈبہ ڈرائیور تھا اور گزشتہ شب بھائی کو فون کرکے بتایا کہ وہ راولپنڈی بکنگ پر جا رہا ہے۔ جبکہ نوجوان کی گاڑی حویلیاں ایوب پل کے نیچے سے برآمد ہوئی جسے پل سے نیچے گرایا گیا۔ مقتول عبدالقیوم چھے بچوں کا باپ تھا۔لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ مقتول کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی اور لاش گھر پہنچے پر کہرام برپا ہو گیا۔ مقتول عبدالقیوم کا جنازہ رات سات بجے ان کے گاؤں بانڈہ پھگواڑیاں میں اداکر دیا گیا۔ اہل علاقہ نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے اپیل کی ہے کہ مقتول کے قاتل گرفتار کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!