غریب سوزوکی ڈرائیور کو اغواء کرکے سوزوکی کیری ڈبہ چھین لیا گیا۔

ایبٹ آباد:فوارہ چوک سے ڈرائیور اغواء کر کے ڈاکوؤں نے ویرانے لے جا کر گالیوں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سوزوکی کیری چھین لیا دس روز کے اندر گاڑی و ڈرائیور اغواء کرنے کا دوسرا بڑا واقعہ پہلے میں ڈرائیور بدری زمان کو قتل کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا تھا ضلع بھر میں شدید خود و ہراس اہل علاقہ اور ڈرائیور مشتعل عوام میں شدید بے چینی احتجاج کا اعلان بانڈی میرا گاؤں یو سی بگنوتر سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور رفاقت زمان ولد راجہ شریف مرحوم جو گاڑی نمبر CN0055سندھ کیری سوزوکی سفید رنگ چلاتا ہے اور اس سے اپنا اپنی والدہ اور گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا گزشتہ سے پیوستہ روز 16مارچ کو فوارہ چوک نزد نیازی اڈہ سے دو افراد بکنگ کی اور اپنے ہمراہ لے گئے دوران سفر ہی اس کو ڈرائیونگ سیٹ سے اتار کر رسیوں سے باندھ دیا گیا بعد ازاں جھاری کس کے قریب لے جا کر ویرانے میں پھینک دیا گیا علی الصبح 17مارچ کو گشت پر موجود پولیس نے اس کو اٹھا کر شدید زخمی حالت میں کانپور روڈ ٹیکسلا میں پہنچایا جہاں پر اس کی ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد پہنچایا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد کے علاوہ ڈرائیور بھی ہسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے واقعہ پر شدید ترین احتجاج کرتے ہوئے اس واقعہ کو کھلی دہشتگردی قرار دیا اور کہا کہ ان واقعات سے عوام بالخصوص ڈرائیوروں میں شدید بے چینی اور خوف پیدا ہو گیا ہے کیونکہ چند روز قبل ہی کنج ایبٹ آباد کے رہائشی بدری زمان کو اغوائکیا گیا اور بعد ازاں اس کی نعش سرائے صالح ویرانے سے ملی کی موت بھی معمہ بنی ہوئی ہے انہوں نے ڈی آئی جی ہزارہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کیلئے سخت ترین اقدامات کریں اور ان دونوں واقعات کے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں قرار واقعی سزا دیں ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس و انتظامیہ پر ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!