ایبٹ آباد: ڈرائیور کو جرگے میں گولیاں مار کرقتل کردیا گیا۔

ایبٹ آباد: تھانہ بگنوتر کی حدود باغ میں کیری ڈبہ جلانے کے تنازعے پر ڈرائیور کو جرگے میں جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں تھانہ بگنوتر کی حدود باغ میں کیری ڈبہ جلانے کے تنازعے کے حل کیلئے جرگے میں جانے والے ڈرائیور عبد القیوم کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

مقتول کے لواحقین نے تین افراد کے خلاف قتل کی دعویداری کر دی ہے جن میں عمر ولد خلیل، خلیل ولد رستم اور بلند ولد عبد اللہ شامل ہیں پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے اور قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!